کرائسٹ چرچ ۔14مارچ (اے پی پی):کپتان چماری اتھاپتھو کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ۔ سری لنکن ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.5اوورز میں 101 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور اس نے سری لنکن ویمنز کو میچ میں کامیابی کے لئے 102 رنز کا ہدف دیا۔
ایما میکلوڈ 44 اور کپتان سوزی بیٹس 21 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ ملکی مدارہ نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، انوشی پریادھرشنی اور کاویشا دلہری نے دو، دو جبکہ کپتان چماری اتھاپتھو نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں کپتان چماری اتھاپتھو کی ناقابل شکست 64 رنز کی اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف 14.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کپتان چماری اتھاپتھو نے ناقابل شکست 64 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ،یوں سری لنکا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔نیوزی لینڈ ویمنز کی جانب سے جیس کر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سری لنکن ویمنز کی ملکی مدارہ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572492