ٹی ڈی اے پی نے بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’چائنا انٹرنیشنل میڈیکل فیئر ‘‘ میں شرکت کیلئے 20جنوری تک درخواستیں طلب کر لیں

91
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’چائنا انٹرنیشنل میڈیکل فیئر ‘‘ میں شرکت کے لئے 20جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4 روزہ نمائش چین کے شہر شنگھائی میں 08تا 11 اپریل تک جاری رہے گی جس میں سرجیکل آلات ، ڈینٹل آلات ، ہاسپٹل ٹیکسٹائل ، میڈیکل ڈیوائسسز اور فارماسیوٹیکل سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔