ٹی ڈی اے پی نے رواں سال ستمبرمیں امریکا میں ہونے والی تین روزہ تجارتی نمائش کے لیے شرکت کے خواہشمند کاروباری افراد اور برآمد کنندگان سے درخواستیں طلب کر لیں

97
TDAP

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے رواں سال ستمبرمیں امریکا میں ہونے والی تین روزہ تجارتی نمائش کے لیے شرکت کے خواہشمند کاروباری افراد اور برآمد کنندگان سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 9 سے 11 ستمبر تک سان ڈیاگو میں منعقد ہوگی اور اس میں ماحولیاتی تحفظ، سیفٹی مصنوعات اور دیگر مصنوعات فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی، نمائش میں شرکت کے خواہشمند برآمد کنندگان اور کاروباری افراد 25 اپریل تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔