ٹی ڈی اے پی نے”اپیرل ٹیکسٹائل سورسنگ کینیڈا“ نمائش میں شرکت کے لئے یکم مارچ تک درخواستیں طلب کرلیں

118
TDAP

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے "اپیرل ٹیکسٹائل سورسنگ کینیڈا” میں شرکت کے لئے یکم مارچ 2019ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نمائش تین روز تک 19 سے 21 اگست 2019ءکے دوران ٹورانٹو کینیڈا میں منعقد ہو گی جس میں اپیرل، فیبرکس ، ہوم اینڈ کچن فیبرکس کی مصنوعات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کر سکتے ہیں جس سے مصنوعات کی کی نمائش، کاروباری معاملات طے کرنے اور قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔