ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان وارم اپ میچ کل کھیلا جائے گا

245
کراچی ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں

برسبین۔16اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ کل(پیر کو) انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، آئی سی سی کے زیراہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا رائونڈ آسٹریلیا میں شروع ہو گیا ہے، سپر رائونڈ میں شامل ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچوں کا سلسلہ کل(پیر سے) شروع ہو گا،

پہلے روز چار وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے، پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے نبرد آزما ہوگی، دوسرا میچ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور سائوتھ افریقہ جبکہ چوتھے میچ میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ 19 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی، واضح رہے کہ سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔