ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بلے باز بننا چاہتا ہوں، اگلا ہدف اپنی ٹاپ پوزیشن کو برقرار رکھنا ہے، بابراعظم

70
ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بلے باز بننا چاہتا ہوں، اگلا ہدف اپنی ٹاپ پوزیشن کو برقرار رکھنا ہے، بابراعظم
ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بلے باز بننا چاہتا ہوں، اگلا ہدف اپنی ٹاپ پوزیشن کو برقرار رکھنا ہے، بابراعظم

سنچورین۔14اپریل (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ، ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بلے باز بننا چاہتا ہوں، میرا اگلا ہدف اپنی ٹاپ پوزیشن کو برقرار رکھنا ہے، لیجنڈ کرکٹرز ظہیر عباس، جاوید میاں داد اور محمد یوسف کی فہرست میں شامل ہونے پر فخر ہے۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں دنیا کے نمبر ون بلے باز نے کہا کہ یہ تینوں کرکٹرز ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے روشن ستارے رہیں گے، پاکستان کے بڑے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہونے پر فخر ہے۔ بابراعظم نے کہا کہ اس سے قبل ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں بھی نمبر ون بن چکا ہوں مگر اصل ہدف ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بلے باز بننا ہے کیونکہ کسی بھی کرکٹر کی صلاحیتوں کا اصل امتحان تو ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گا اور کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رہے۔ مستقبل میں محنت اور یکسوئی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا کا واحد ملک بن گیا ہے کہ جس نے جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر دوسری مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شکست دی ہے ، فی الحال ان لمحات سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہوں۔

واضح رہے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ 2003ء کے بعد پہلی بار کسی پاکستانی کھلاڑی نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔