ٹیکس نظام میںبہتری کیلئے سرمایہ کاری بورڈ میںمشاورتی اجلاس

65
تیل اور گیس کے شعبہ جات میں تین ماہ کے دوران 65ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ،سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد ۔ 25 مئی(اے پی پی) وفاقی سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے ٹیکس کے نظام و اصلاحات میں بہتری کیلئے شعبہ کے ماہرین ، وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت ، وزارت تجارت ، وزارت صنعت و پیداوار ، وزارت انسانی حقوق ، ایس ای سی پی ، وزارت خزانہ ، سٹیٹ بینک آف پاکستان ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، نیشنل ٹیرف کمیشن ، پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ اور ٹی ڈی اے پی سمیت دیگر شراکت داروں سے ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاتاکہ ملک میں ٹیکس کے نظام میں بہتری کے ذریعے شہریوں اور قومی معیشت کو درپیش مشکلات میں کمی کی جا سکے ۔ اس حوالے سے سرمایہ کاری بورڈ میں سیکرٹری اظہر علی چوہدری کی دعوت پر تمام شراکت داروں کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ ٹیکس کے شعبہ کے ماہر اکرام الحق نے اجلاس میں شریک مختلف محکموں اور تنظیموں کے نمائندوں کو ٹیکس اصلاحات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔