35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ...

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر55 فیصد کمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر55 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر302 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 55 فیصدکم ہے،گ

زشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مشینیری کی درآمدات پر677 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، اپریل میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر16 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 71 فیصدکم ہے، گزشتہ سال اپریل میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر55 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی ہوئی ہے،

- Advertisement -

مارچ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر19 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا جو اپریل میں کم ہوکر16 ملین ڈالرہوگیا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر49 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=364490

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں