ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر40فیصد اضافہ

106

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر40فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان ادارہ شماریات(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر50ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں40فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر36ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، ستمبرمیں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کاحجم 17ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 12فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر12ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر24فیصداضافہ ہوا۔

اگست میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کاحجم 14ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں بڑھ کر17ملین ڈالر ہو گیا ، واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات پر2.014ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.656 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 22فیصدزیادہ ہے۔