ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 11 ماہ کے دوران 14.7 فیصد کمی ہوئی، شماریات بیورو

121
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی 2023 تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 15.02 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 14.7 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 17.61 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ مئی میں ٹیکسائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.31 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 20.2 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال مئی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.64 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اپریل کے مقابلے میں مئی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 6.5 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ اپریل میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سےملک کو 1.23 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا جومئی میں بڑھ کر 1.31 ارب ڈالر ہو گیا۔