ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران اضافہ

54
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان نے 2.3 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.3 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان نے 2.25 ارب ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔