گوجرانوالہ۔16 اپریل(اے پی پی )وفا قی وزیر تجا رت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف دھرنوں کی طر ح پا نا مہ لیکس کی آزما ئش سے بھی عہدہ برا ہو ں گے، ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوںنے ہفتہ کو گوجرانوالہ میںپینٹنگز کی نما ئش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھر نے میں ایک مفرو ضے کی بنیا د پر وزیر اعظم محمد نواز شریف سے استعفی کا مطا لبہ کر نیوالے دو با رہ گھسی پٹی فلم لیکر آگئے ہیں،