30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپا کستان رینجرز(سندھ)اورپولیس کی مشترکہ کارروائی،2ملزما ن گرفتار

پا کستان رینجرز(سندھ)اورپولیس کی مشترکہ کارروائی،2ملزما ن گرفتار

- Advertisement -

کراچی۔ 30 اپریل (اے پی پی):پا کستان رینجرز(سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گڈاپ ٹائون انصاف ہسپتال روڈ سے سنیپ چیکنگ کے دوران بدنام زمانہ ڈکیت گروہ (افغان گروپ) کے 2ملزما ن عامر خان اور امان اللہ عرف سوٹھے کو گرفتار کرکے 3عدد 30بور پستول بمعہ ایمونیشن (غیر لائسنس یافتہ)، 3عدد موبائل فونز،2عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کر لی ۔بدھ کوترجمان سندھ رینجرزکے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں ایوب گوٹھ، جمالی گوٹھ اور مچھر کالونی میں ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمان نے کراچی کے علاقے تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے سے2 موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، اس گروہ کے تین ملزمان پہلے ہی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرزدرج ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔

- Advertisement -

رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590384

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں