تہران ۔ 03 مارچ (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے کہاہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران نے اقتصادی میدان میں کافی ترقی کی ہے۔یہ بات آئی ایم ایف نے ایران کی اقتصادی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ میں کہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق جنوری2016میں پابندیوں کے خاتمے کے بعد تیل کی پیداوار اور برآمدات میں ہونے والے اضافے سے ایران کی اقتصادی رونقوں کی بحالی میں کافی مدد ملی ہے-