پارا چنار کی سبزی منڈی میں بم دھماکہ میں 20 سے زائد افراد شہید، 70 سے زائد زخمی

136

اسلام آباد ۔21 جنوری (اے پی پی)کرم ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز پارا چنار کی سبزی منڈی میں ہفتہ کی صبح ہونیوالے بم دھماکہ میں 20 سے زائد افراد شہید بکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں،دھماکہ خیز موادسبزی منڈی میں فروٹ کریٹ میں رکھا گیا تھا،شدیدزخمیوں کو آر می کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پشاورمنتقل کیا گیا،دھماکہ کے بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد شرپسندوں کی جانب سے سبزی منڈی میں ایک فروٹ کریٹ میں رکھا گیا تھا جو صبح 8 بج کر 30 منٹ پر اس وقت میں پھٹا جب وہاں لین دین کیلئے آنیوالے لوگوں کا شدید رش تھا،دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرا میں لے کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں،فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمیوں اور شہداءکی میتوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارہ چنار منتقل کیا گیا ،ہسپتال ذرائع کے مطابق اب تک 78 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں سے 20 کے قریب زخمیوں کو ،جن کی حالت تشویشناک تھی ،کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ، سبزی منڈی میں دھماکہ کے واقعہ میں شہید اور زخمی ہونیوالوں میں منڈی میں سبزی و فروٹ بیچنے والے اور خریدار شامل ہیں۔