پارلیمان کو قانون سازی سے نہیں روکا جا سکتا،کینیا کے رکن پارلیمنٹ فرح مالم محمد احمدکا پارلیمانی کنونشن سے خطاب

150

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی): کینیا کی پارلیمنٹ کے رکن فرح مالم محمد احمد نے کہا ہے کہ پارلیمان کو قانون سازی سے نہیں روکا جا سکتا،سیاست آج کاروبار بن گیا ہے، احتجاج سے کوئی چیز حاصل نہیں کی جا سکتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو دستور پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے بین الاقوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ انگریزوں نے قانون کو علیحدہ علیحدہ نہیں کیا،میرے حساب سے درست جمہوریت اومان اور کویت کی ہے،قانون اگر ختم بھی کر دیا جائے تو قانون رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں غلطی دہرانے کے بجائے اس سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کسی ملک میں احتجاج سے کوئی چیز حاصل نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہاکہ کیا شام، عراق، صومالیہ میں امن ہے؟اگر آپ سوچتے ہیں کہ یورپ امریکا آپ کی مدد کریں گے تو ایسا بالکل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین حرف آخر نہیں ہے،ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے نمائندے خود منتخب کریں۔ہمیں اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عمر کی زندگی سے طرز حکومت سیکھنا چاہئے،انسان کو سادہ زندگی گزارنی چاہئے،آج کے دور میں سیاست ایک کاروبار بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی مڈل کلاس لوگ مختلف جگہوں سے آئے ہوئے لوگ ہیں،ہمارے اپنے قبائل اور طبقے ہیں پھر بھی لڑائیاں ہوتی ہیں،آئین ایک زندہ جاوید کتاب ہے،پارلیمان کو قانون سازی سے نہیں روکا جا سکتا کیونکہ پارلیمان کا کام ہی قانون سازی کا ہے،قانون میں سقم ہوگا تو اس میں ترمیم کرنی ضروری ہو جاتی ہے۔\932