اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی رہنما و پارلیمانی سیکر ٹری کیڈ مائزہ حمید نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں بیگم کلثوم نواز کی واضح بر تری مسلم لیگ (ن )کی قیادت پر عوامی اعتماد کا اظہار اور مریم نواز شریف کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔ منگل کو یہاں ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو میں این اے 120کے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی کامیابی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مائزہ حمید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی کامیابی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور انہیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔