پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان کی ہرنائی کے قریب مزدورں کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت

75
پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان کی ہرنائی کے قریب مزدورں کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت

کوئٹہ۔18جون (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند نے ہرنائی کے قریب مزدورں کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہو ں نےشہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا۔انہو ں نے کہا کہ امن میں خلل ڈالنے کے لیے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ دہشتگرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں ان کو کچلنا ہوگا،ہرنائی کے قریب کیمپ پر حملہ بلوچستان میں ترقی کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔

انہو ں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں حکومت اور قوم مزدور شہداءکے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان زخمیوں کو علاج کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔