پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محسن شاہنواز رانجھا کی نجی ٹی وی سے گفتگو

98

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ ہم نے نہایت کٹھن حالات میں این اے 120کا ضمنی الیکشن لڑا ہے ، ہمارے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے علاوہ مبینہ طورپر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے نہایت کٹھن حالات میں این اے 120کا یہ ضمنی الیکشن لڑا ہے اور ہمارے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے علاوہ مبینہ طورپر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں جنہیں ووٹ تک کاسٹ نہیں کرنے دیا گیا۔