اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات کنول شوذب نے جنوبی ایشیائی ممالک کے سی آر وی سی کنسورشیم کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس کنسورشیم سے نہ صرف علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ ئے گی بلکہ علاقائی سطح پر تحقیق ومعلومات کے تبادلے کا پلیٹ فارم میسر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزارت منصوبہ بندی کے تعاون سے سول رجسٹریشن اور ضروری شماریات پر سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزارت منصوبہ بندی میں قائم سی آر وی ایس یونٹ تمام متعلقہ وزارتوں کی معاونت کر رہا ہے، ہم نے ساو¿تھ ایشیا میں پہلے سول رجسٹریشن سمٹ کا انعقاد کیاہے۔ رجسٹریشن کے لئے حکومت نے نادرا، پلاننگ کمیشن اور بین الاقوامی شراکت دار پر مشتمل ایک سٹیئرنگ کمیٹی بنا دی ہے۔