18.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںپارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے (پی پی52 ) چوہدری ارشد جاوید...

پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے (پی پی52 ) چوہدری ارشد جاوید واڑائچ نے وزیراعلیٰ پنجاب نگہبان رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد میں چیک تقسیم کئے

- Advertisement -

ڈسكہ۔ 07 مارچ (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے (پی پی52 ) چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے وزیراعلیٰ پنجاب نگہبان رمضان پیکج کے تحت ڈسكہ میں مستحق افراد میں چیک تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے ڈسكہ کے گائوں بھولاموسیٰ میں کرنل (ر)رانا منوراور رانا سرور کے ڈیرہ پر نگہبان رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد میں 10,10 ہزار کے چیک تقسیم کیے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ غریبوں کا خیال رکھا ہے اور اس کی مثال رمضان نگہبان پیکج ہے جس کے تحت مستحق افراد میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بعد ازاں انہوں نے سینئر ن لیگ کارکن طالب حسین سیٹھی کے بھائی عمران سیٹھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570158

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں