پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات میں گفتگو

255

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہو گا، کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ بدھ کو چیئرمین کمیٹی سید فخر امام نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مودی ایجنڈا جنوبی ایشیاءکے امن کو تہہ و بالا کر دے گا، بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ مذاکرات کرے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب کم کرنا چاہتا ہے، بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر کی حساس صورتحال کا نوٹس لے، بہادر کشمیریوں نے بہادری فوج کے خلاف تاریخی مزاحمت کی ہے۔ کشمیریوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ سید فخر امام نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی آزادی کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہو گا، کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔