پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا 33 واں (ان کیمرہ) اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا

113
https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=369727

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا 33 واں (ان کیمرہ) اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں چئیرمین مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں سردار ریاض محمود خان مزاری،محمد سجاد، ملک سہیل خان،محمد جمال الدین،سینیٹر مشاہد حسین سید، وزیر اعظم کے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ، سردار عثمان بزدار، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان،چوہدری اکبر ابراہیم، عبدالمجید خان اور وزارت خارجہ، امور کشمیر اور جی بی، دفاع، داخلہ، اطلاعات و نشریات، انسانی حقوق، قومی سلامتی ڈویژن کے سینئر افسران،پیمرا اور حکومت آزاد جموں و کشمیر کےحکام نے شرکت کی۔چیئرمین نے اجلاس میں اراکین، خصوصی دعوت پر آنے والوں اور سینئر افسران کو خوش آمدید کہا۔

کمیٹی نےسابق سیکرٹری وزارت امور کشمیر شیر عالم محسود اور جی بی اور پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کشمیری آزادی پسندوں،غیر قانونی طور پر بھارتی زیرتسلط جموں و کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی غیر قانونی زیرحراست، ترکی اور شام میں زلزلے میں جاں بحق شہریوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

۔سیکرٹری وزارت خارجہ نے کمیٹی کو تنازعہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور 5 فروری 2023 کو یوم یکجہتی کشمیر پر سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔سیکرٹری خارجہ امور نے کمیٹی کو آنے والے جی 20 کے اس اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا جو بھارت کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیرکے متنازعہ علاقے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کمیٹی کو مسئلہ کشمیر اور 5 فروری 2023 کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ،پیمرا، دفاع اور قومی سلامتی ڈویژن سمیت وزارت اطلاعات و نشریات نے بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ حکومت آزاد جموں و کشمیر اور وزارت امور کشمیر اور جی بی کے درمیان رابطہ کاری کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے مینڈیٹ کے ساتھ کشمیر پر ایک جامع اور وسیع البنیاد پالیسی بنانے کے مقصد کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کی ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے گی