پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا

97

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا جس سے ترک صدر رجب طیب اردوان خطاب کریں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے مسلح افواج کے سربراہ ہوں، آئینی اداروں کے سربراہان اور سفارتکاروں سمیت اہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔ اجلاس دن ڈیڑھ بجے ہوگا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔