- Advertisement -
اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس 12 فروری کل پیر کو طلب کرلیا۔
پارٹی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی کے تمام اراکین اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
- Advertisement -
ایجنڈے میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور حالیہ عام انتخابات کے بعد حکومت سازی پر بات چیت ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری وفاقی دارالحکومت کے دورے کے دوران دیگر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
- Advertisement -