فیصل آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کا شہر کی گرین بیلٹس اور گرین ایریاز کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی ایچ اے نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی عبد القادر شاہ کی خصوصی ہدایت پر کی گرین بیلٹس اور گرین ایریاز کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں شہر کی مرکزی شاہراہیں اور چکوک جس میں بلال روڈ، ایف ڈی روڈ، کچہری روڈ، کلب روڈ، جی ٹی ایس چوک، اسٹیشن چوک، کمشنر آفس روڈ کی تزئین، صفائی ستھرائی، مینٹیننس کے لیے جامع پلان ترتیب دے دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے تمام وسائل اور ہیومین ریسورس کو مدِنظر رکھتے ہوئے تمام ورک فورس کو ٹاسک اور ایریاز سونپ دیے گئے ہیں جبکہ تمام افسران بشمول ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر ا نجینئرنگ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر، پی آر اور کو بروز سوموار، 22 اپریل کو فیلڈ میں رہنے اور مختص کیے گئے ایریاز کی پراگریس کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی جی پی ایچ اے ذاتی طور پر اس تمام پروگرام کی مانیٹرنگ کے لیے فیلڈ میں رہیں گے ان کا مزید کہنا تھا کے کل سوموار کو شروع ہونے والے اس آپریشن کو اسی دن مکمل کیا جائے گا اور فیصل آباد شہر میں مرحلہ وار واضح طور پر مثبت تبدیلی لانے اور شہر کو سر سبز و شاداب بنانے کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے شہری، میڈیا اور دیگر کمیونیٹیز کو متعلقہ جگہ پر بہتری کے حوالے سے کیے جانے والے آپریشن کے مشاہدے کی بھی دعوت دیتے ہیں تاکہ عوام موقع پر ہونے والے کام کا جائزہ لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا کلین اینڈ گرین پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔