27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںپاسپورٹ کے بغیر کسی بھی شہری کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے...

پاسپورٹ کے بغیر کسی بھی شہری کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،جان اچکزئی کی پریس کانفرنس

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):نگران وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو غیر قانونی تارکینِ وطن، اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے پاک کیا جائے گا،بلوچستان سرمایہ کاری کے لیے اس خطے کا دوسرا سنگاپور بنے گا۔

اب کوئی بھی افغانستان سے بذریعہ چمن بغیر پاسپورٹ کے پاکستان میں داخل نہیں ہوسکتا ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جان اچکزئی نے کہا کہ کوئی بھی ریاست اپنے لوگوں پر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دے سکتی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان طالبان سے پاکستان کی سر زمین پر دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے ۔ نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نےکہا کہ حکومتِ پاکستان نے اپنے مطالبات افغان حکومت کے سامنے رکھ دئیے ہیں،مطالبات کے ماننے تک ریاستِ پاکستان ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائی کر رہی ہے، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔جان اچکزئی نے کہا کہ بنوں میں دہشت گردی افغانستان کے شہری نے کی، افغان تذکرہ رکھنے والے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں، لہٰذا اب پاسپورٹ کے بغیرکسی کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دینگے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415857

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں