پاناما لیکس میں وزیراعظم پر براہ راست کوئی الزام یا اعتراض نہیں،مخالفین بغیرکسی وجہ کے ٹارگٹ کررہے ہیں،وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

162

پاناما لیکس میں وزیراعظم پر براہ راست کوئی الزام یا اعتراض نہیں،مخالفین بغیرکسی وجہ کے ٹارگٹ کررہے ہیں،وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا پاناما لیکس میں نام بھی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ان کے مخالفین بغیرکسی وجہ کے انہیں ٹارگٹ کررہے ہیں۔ جمعرات کوایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کی رپورٹس کے ساتھ وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ ان پر براہ راست کوئی الزام یا اعتراض نہیں ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاناما لیکس پر شفاف اور غیرجانبدار انکوائری کمیشن بنانے کےلئے تیار ہے۔