پاناما میں سمندری طوفان کے باعث شدید بارشوں سے 5 افراد ہلاک

140
پاناما میں سمندری طوفان کے باعث شدید بارشوں سے 5 افراد ہلاک

پاناما سٹی ۔6نومبر (اے پی پی):وسطی امریکی ملک پاناما میں سمندری طوفان کے باعث آنے والی شدید بارشوں سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔

شنہوا کے مطابق نیشنل سول پروٹیکشن سسٹم نے بتایا کہ 4 افراد ڈوب کر اور ایک لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ پاناما کی وزارت تعلیم نے آج بدھ کو پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کی کلاسز معطل کر دی ہیں۔