پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ اس خطرناک وائرس سے محفوظ رہیں، وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی والدین سے اپیل

8

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے والدین سے اپیل کی ہے کہ یاد رکھیں! پولیو وائرس ہمارے درمیان موجود ہے اور آپ کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتا ہے، اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ وہ اس خطرناک وائرس سے محفوظ رہیں۔ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے والدین پر زور دیا کہ دنیا کے تمام ممالک، بشمول مسلم ممالک، اسی ویکسین کے ذریعے پولیو سے پاک ہو چکے ہیں جو آج پاکستان میں استعمال ہو رہی ہے۔ لہذا منفی سوچوں اور رجحانات کو یکسر رد کریں، اور اپنے بچوں کے صحت مند مستقبل کے لیے پولیو ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔