اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) پانچ سال کے دوران بینک آف پنجاب کے اثاثہ جات دوگنا ہو گئے۔ بینک کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق سال 2010ءکے اختتام پر بینک کے اثاثہ جات کا حجم 229 ارب روپے تھا جو سال 2015ءکے دوران بڑھ کر 472.28 ارب روپے تک پہنچ گیا اسی طرح بینک کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کا حجم بھی 110.8 ارب روپے سے 219.39 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ بینک آف پنجاب کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کا حجم بھی 2010ءکے 56 ارب روپے سے 176 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے۔