30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق سوشل میڈیا...

پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی اور غلط ہے، ترجمان وزارت خزانہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وزارت خزانہ نے کہاہے کہ 5 ہزار روپے مالیت کے کرنسی نوٹ پرپابندی کے حوالہ سے کوئی پالیسی فیصلہ یا اقدام نہیں کیاگیاہے۔ جمعرات کویہاں جاری بیان میں وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ 30 ستمبر 2023 سے پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی نوٹیفکیشن زیر گردش ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام الناس آگاہ رہیں کہ زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی اور غلط ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 5ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پرپابندی کے حوالہ سے کوئی پالیسی فیصلہ یا اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388005

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں