17.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومقومی خبریںپاور سیکٹر میں اصلاحات بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا ، حکومت...

پاور سیکٹر میں اصلاحات بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا ، حکومت کا گردشی قرضے کے خاتمے کےلئے جامع روڈ میپ بہترین حکمت عملی ہے ، عاطف اکرام شیخ

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی )عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بجلی نہ خریدنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، پاور سیکٹر میں اصلاحات بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا ، حکومت کا گردشی قرضے کے خاتمے کےلئے جامع روڈ میپ بہترین حکمت عملی ہے۔

منگل کو اپنے بیان میں صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آئی پی پیز سے بات چیت کے نتیجے میں بجلی قیمتوں میں کمی آئے گی ، معیشت کی ترقی کےلئے بجلی ٹیرف میں نمایاں کمی انتہائی ضروری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں حکومتی اصلاحات کےلئے بزنس کمیونٹی بھرپور تعاون کرے گی ،اصلاحات کے ذریعے بجلی نرخوں میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568479

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں