پاور سیکٹر میں جدید اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے ، چیئرمین آئیسکو

96

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):چیئرمین اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا ہے کہ آپریشنل اور کسٹمر سروسز اُمور میں ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کارکردگی میں مزید بہتری ممکن ہے۔آئیسکو نے ہمیشہ صارفین کو آسانی فراہم کرنے کے سلسلے میں ادارے کے اندر ڈیجیٹلائزیشن کے استعمال کو یقینی بنایاہے۔انہوں نے یہ بات پیر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان کے ہمراہ ون لنک/ون بل اور پی آئی ٹی سی کے وفد سے ملاقات کے دوران کی۔ ملاقات میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے کسٹمر سروسز اورصارفین کیلئے بجلی بلوں کی ادائیگی کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا کہ موجودہ دور میں پاور سیکٹر میں جدید اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے جو کہ نہ صرف ادارے کے مفاد میں ہے بلکہ بروقت اور معیاری سروسز کیلئے نا گزیر ہے۔