22.7 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومقومی خبریںپاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی سالگرہ 3 اپریل کو منائی گئی

پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی سالگرہ 3 اپریل کو منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی سالگرہ جمعرات کو منائی گئی، نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کو گلوکاری کا بے حد شوق تھا اور انہوں نے صرف 10 سال کی عمر سے گانا شروع کر دیا تھا۔

نازیہ حسن نے امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی اور قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر کے طور بھی خدمات سرانجام دیتی رہیں۔ نازیہ حسن نے پاپ گلوکارہ کے طور پر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کئے۔ نازیہ حسن پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ ہیں جنہوں نے فلم فیئر ایوارڈز کا اعزاز صرف 15 سال کی عمر میں اپنے نام کیا۔ حکومت کی جانب سے نازیہ حسن کو میوزک انڈسٹری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں 2002ء میں پرائڈ آف پرفامنس سے نواز گیا۔

- Advertisement -

پاپ کوئن نازیہ حسن 35 سال کی عمر میں 13 اگست 2000ء کو پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث جہان فانی سے رخصت ہو گئیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پرشوبزانڈسٹری اور گلوکار برادری کی جانب سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کی گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578079

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں