پاک آرمی میں ڈائریکٹ شارٹ سروس کمیشن کی آن لائن رجسٹریشن 31 دسمبر تک جاری رہے گی

810
پاک فوج میں بطور کیپٹن شمولیت اختیار کرنے کے لئے رجسٹریشن 15 جنوری تک جاری رہے گی
پاک فوج میں بطور کیپٹن شمولیت اختیار کرنے کے لئے رجسٹریشن 15 جنوری تک جاری رہے گی

سکھر۔ 13 دسمبر (اے پی پی):پاک آرمی میں ڈائریکٹ شارٹ سروس کمیشن کے آن لائن رجسٹریشن 31 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمی میں ڈائریکٹ شارٹ سروس کمیشن انٹری 2024 (IC-69) کے ذریعے، آرمی ایجوکیشن کور، جج ایڈووکیٹ جنرل (لا آفیسر)، سائیکالوجسٹ آفیسر اور ریمونٹ اینڈ ویٹرنری فارم کور میں بطور کیپٹن شمولیت اختیار کرنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ 4 دسمبر 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک مقرر کی گئی ہے۔

مزید معلومات کے لیے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کے ٹیلی فون نمبر 0715805599 اور موبائل نمبر 03062372447 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ پاکستان آرمی کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pk پر بھی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔