پاک افغان سرحد طورخم پر مال بردار کنٹینرز پر پہاڑی تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق،8 زخمی

159
صدر فیصل آباد چیمبر

پشاور۔18اپریل (اے پی پی):پاک افغان سرحد طورخم پر مال بردار کنٹینرز پر پہاڑی تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ8 زخمی ہوگئے، تودہ گرنے کے نتیجے میں تقریبآ 15 سے20 کنٹینرزلینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے دب گئیں۔اس دوران آگ لگنے سے کئی لدے کنٹینرز جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ۔

ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق طورخم بارڈر کے قریب پہاڑی تودہ گرنے کے باعث بھاری گاڑیاں اور متعدد کنٹینرز پھنس گئے جبکہ تودہ گرنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر فائٹرز کے اہلکارروں نے قابو پالیا۔ امدادی سرگرمیوں کے لئے پشاور اور نوشہرہ سے بھاری مشینری طلب کرلی گئی ہے۔ ریسکیو1122 کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں جس میں ریسکیو1122 خیبر، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان کی اہلکارروں سمیت 12 ایمبولینسز، 4 فائرفائٹرز ، 3 ریکوری اور 3 ہیوی ایکسیویٹر گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔

ریسکیو1122 نے اب تک ملبے تلے سے ایک شخص کی لاش 8 زخمیوں کو طبی امداد کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خیبر اور ضلعی پولیس سربراہ ا مدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔