18.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںپاک افغان وزرائے خارجہ کا دہشت گردی سے نمٹنے اور دوطرفہ تعاون...

پاک افغان وزرائے خارجہ کا دہشت گردی سے نمٹنے اور دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تعاون بڑھانے پر زور

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):پاک افغان وزرائے خارجہ نے دہشت گردی سے نمٹنے اور دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تعاون بڑھانے، دوطرفہ اور ٹرانزٹ تجارت کے حوالے سے علاقائی اقتصادی انضمام اور روابط کے فروغ کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی اہمیت پر زوردیا ہے۔

اتوار کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی کی میزبانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں فریقوں نے امن و سلامتی کے ساتھ ساتھ تجارت اور روابط سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر واضح اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

وزرائے خارجہ نے مسلسل اور عملی مصروفیات کو جاری رکھنے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔امن و سلامتی کے حوالے سے دونوں وزرائے خارجہ نے دہشت گردی سے نمٹنے اور دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دوطرفہ اور ٹرانزٹ تجارت کے حوالے سے دونوں فریقوں نے علاقائی اقتصادی انضمام اور روابط کو بڑھانے کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں افغان وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

قائم مقام افغان وزیر خارجہ اور قائم مقام افغان وزیر تجارت و صنعت اعلی سطحی وفود کے ہمراہ 05-08 مئی 2023 تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔ دو طرفہ ملاقاتوں کے علاوہ، قائم مقام افغان وزیر خارجہ نے گزشتہ روز پانچویں چین۔پاکستان۔افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں بھی شرکت کی، جس میں چینی وزیر خارجہ بھی شریک تھے، جہاں تینوں فریقوں نے سیاسی مشغولیت، انسداد دہشت گردی کے خلاف تعاون سمیت سہ فریقی فریم ورک کے تحت تجارت، سرمایہ کاری اور رابطہ کاری کے تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=362515

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں