پاک بحریہ کی جانب سے 48 ٹن وزنی بولارڈ پل ٹگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

214

کراچی۔27اکتوبر (اے پی پی):پاک بحریہ کی جانب سے 48 ٹن وزنی بولارڈ پل ٹگ کی افتتاحی تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل عمران احمد تھے ۔پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مہمانِ خصوصی نے اپنےخطاب میں کہا یہ "ٹگ” کراچی شپ یارڈ کی اعلیٰ کارکردگی کا آئینہ دار ہے جو ٹی او آر گروپ ترکی کے تعاون سے بنایا گیا ہے ۔

انہوں نے شپ یارڈ کے انجینئرز کو سراہتے کہا کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی پاک بحریہ کی ترقی میں کوشاں رہے گا ۔ انہوں نے اس موقع پر وزارتِ دفاع کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے اس منصوبے کی تکمیل میں بھرپور معاونت کی تھی ۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے قائم کردہ یہ ٹگ اعلیٰ فنی نمونے کے ساتھ ساتھ متعدد سہولیات سے بھی آراستہ ہے ،جن میں سی مین شپ، نیوی گیشن اور حفاظتی انتظامات بھی شامل ہیں ۔ تقریب میں پاک بحریہ کے متعدد افسران بھی شریک تھے ۔