پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا اومانی بندرگاہ صلالہ کا دورہ ،پر تپاک استقبال کیا گیا

111

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے اومان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ کیا جہاں اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، یہ جہاز بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے ضمن میں تعینات ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے بیان کے مطابق صلالہ بندرگاہ آمد پر پی این ایس عالمگیرکا پر تپاک استقبال کیا گیا، جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے سدرن نیول کمانڈر اور ڈپٹی کمانڈر 11 انفنٹری بریگیڈ سے ملاقاتیں کیں،اس دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے درمیان بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے آخری مرحلے میں پی این ایس عالمگیر اور اومانی بحریہ کے جہاز کے درمیان باہمی مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔