پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عظمت خیرسگالی کے دورہ پر ایران پہنچ گیا

88
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عظمت خیرسگالی کے دورہ پر ایران پہنچ گیا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عظمت خیرسگالی کے دورہ پر ایران پہنچ گیا

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عظمت خیرسگالی کے دورہ پر ایران پہنچ گیا۔ایران کی بندرگاہ بندر عباس آمد پر ایرانی بحریہ کے افسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے ایران کے سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عظمت کی ایرانی بحریہ کے جہازوں کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں بھی شرکت کی ۔پاک بحریہ علاقاٸی میری ٹاٸم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔