پاک بحریہ کے سربرا ہ ایڈمرل امجد حان نیازی سے مراکش کے سفیر محمد کارمو کی ملاقات

264

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربرا ہ ایڈمرل محمد امجد حان نیازی سے مراکش کے سفیر محمد کارمونے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کارمونے کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ اور پا ک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مابین باہمی بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔