پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کینیاکے چیف آف ڈیفنس فورسز اور ڈیفنس کیبنٹ سیکرٹری سے ملاقات،ترجمان پاک بحریہ

97

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورے پر کینیا پہنچ گئے،کینیاکے چیف آف ڈیفنس فورسز اور ڈیفنس کیبنٹ سیکرٹری سے مشترکہ ملاقات کی، کینیا ڈیفنس ہیڈکوارٹرز آمد پرچیف آف ڈیفنس فورسز اور کمانڈرکینیا آرمی نے نیول چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کو ہیڈکوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ کینیاکے چیف آف ڈیفنس فورسز اور ڈیفنس کیبنٹ سیکرٹری نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں میں بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔