اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کی زیر صدارت کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد جمعرات کو اورماڑہ بیس پر ہوا جس میں کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔نیول چیف کا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار۔کانفرنس میں مشق امن کے کامیاب انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔