پاک بحریہ کے کموڈور محمد حسین سیال کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

326
پاک بحریہ کے کموڈور محمد حسین سیال کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

کراچی۔10دسمبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے کموڈور محمد حسین سیال کورئیر ایڈمرل کے عہدیپر ترقی دے دی گئی ہے۔ پاکستان نیوی سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق رئیر ایڈمرل محمد حسین سیال نے 1991میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔

انہوں نے برطانیہ سے سانڈ اور وائبریشنز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال پاک بحریہ میں ایک شاندار کیریئر کے حامل ہیں، جس میں مختلف کمانڈ اور اسٹاف کی تقرریوں کاوسیع تجربہ شامل ہے۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈانٹ کارساز شامل ہیں۔

جبکہ ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں ڈائریکٹر (پراجکٹس)ایم ٹی سی نارتھ، جنرل مینیجر پی سی بی آر ایف ، جنرل مینیجر (ٹیکنیکل)سائوتھ اور پی این ڈاکیارڈ میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ اور سروسز)شامل ہیں۔ اس وقت ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال مینیجنگ ڈائریکٹر پی این ڈاکیارڈ کیفرائض انجام دے رہے ہیں۔ رئیر ایڈمرل محمد حسین سیال کو ان کی شاندار خدمات اور عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں ستارہِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا ہے۔