پاک بھارت کرکٹ میچ کیلئے حوصلے بلند ہیں، انشاء اللہ جیت پاکستان کی ہوگی، وفاقی وزیر اطلاعات

137

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ میچ کیلئے حوصلے بلند ہیں، انشاء اللہ جیت پاکستان کی ہوگی۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کرکٹ میچ کیلئے حوصلے بلند ہیں، پاکستان جیت کیلئے پوری طرح تیار ہے۔