پاک سپورٹنگ کلب اور راوی کلب کی ٹیموں کے درمیان ٹوئن سٹی چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ (کل) کھیلا جائے گا

185

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری ٹوئن سٹی چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پاک سپورٹنگ کلب اور راوی کلب کی ٹیموں کے درمیان (کل) ہفتہ کو کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

پاک سپورٹنگ کلب کے بانی شوکت علی خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کے فائنل کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد کی 40 ٹیموں نے ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لیا۔ فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کئے جائیں گی۔