پاک فضائیہ اکیڈمی رسالپور میں منعقدہ اردو اور انگریزی زبان میں آل پاکستان تقریری مقابلے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی نے جیت لئے

251
APP32-18 RISALPUR: November 18 - Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan, Chief of the Air Sraff, Pakistan Air Force awarding All Pakistan Bilingual Declamation Contest Trophy to the winning team of Jinnah Sindh Medical University Karachi at PAF Academy Asghar Khan. APP

اسلام آباد۔18 نومبر(اے پی پی )پاک فضائیہ اکیڈمی رسالپور میں منعقدہ اردو اور انگریزی زبان میں آل پاکستان تقریری مقابلے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی نے جیت لئے۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق تقریری مقابلوں میں ملک بھر کے 49 بڑے تعلیمی اداروں کے طلباءنے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے فاتح طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔انگریزی زبان میںتقریرپر پہلا انعام جناح سندھ یونیورسٹی میڈیکل یونیورسٹی کراچی کی طالبہ ثناءزہرہ جبکہ دوسرا انعام یونیورسٹی آف کراچی سے مومل عزیز نے جیت حاصل کیا۔ اردو مباحثہ میں پہلا انعام کیڈٹ کالج ارمارہ گوادرکے طالبعلم ابو ہریرہ نے اور دوسرا انعام جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ مہ جبیں سلیم نے حاصل کیا۔پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں یہ تقریری مقابلے 1974 سے ہر سال باقاعدگی سے منعقد کرائے جاتے ہیں۔سالہا سال سے یہ مقابلے کراچی سے خیبر پختونخوا تک کے مایہ ناز کالجوں، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کا طرہ امتیاز بن چکے ہیں۔ہر سال پاک فضائیہ کی اصغر خان اکیڈمی میں ملک بھر سے ٹیمیں جمع ہوتی ہیں اور ان مقابلوں میں جوش و خروش سے حصہ لیتی ہیں۔