اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں مناسب جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،مادر وطن کی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابقپاک فضائیہ کے سربراہ نے اتوار کوہائی مارک مشقوں کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا ۔انہوں نے اسی ہفتہ شروع ہونے والی ان مشقوں میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیار کا جائزہ لیا۔ائیر چیف نے مشقوں میں حصہ لینے والے کمبیٹ کریو سے ملاقات کی اور ان کے عزم اور جذبہ کو سراہا