پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا آپریشنل بیس کا دورہ ، ائرفورس کے جوانوں کے ساتھ عید منائی

249

اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات عملہ کے ساتھ عید منائی۔ عید کے اجتماع میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیںمانگی گئیں۔ بعدازاں ایئر چیف ڈیوٹی پر موجود فضائی اور زمینی عملہ سے عید ملے اور مشکل حالات میں ان کے بے مثال جذبہ اور فرض شناسی کو سراہا۔ ایئر چیف نے کہا کہ مجھے اپنے پرعزم افسران اور جوانوں پر فخر ہے جو کہ مادر وطن کی خاطر اپنے پیاروں سے دور عید منا رہے ہیں۔